تعارف بدست خود

محمد گل ریز رضا مصباحی مدناپوری بریلی شریف

نام ونسب
۔محمد گل ریز بن امیر دولہابن وزیر خان بن عجب خان
ولادت۔۔
۔10/نومبر 1990 کو
اترپردیش کے مشہور شہر بریلی شریف کے گاؤں مدناپور میں ہوئی ۔
ابتدائی تعلیم
پرائمری کی ابتدائی دینی تعلیم گاؤں کے ایک مدرسہ غریب نواز میں ہوئی
اور دنیاوی تعلیم گاؤں میں واقع سرکاری اسکول میں 4 چار کلاس تک ہوئی
ناظرہ قرآن
گاؤں سے قریب پانچ کلو میٹر دور قصبہ شیش گڑھ اپنے بھائی حافظ وقاری مولانا حسین رضا صاحب کے ساتھ مدرسہ رہبر اسلام میں داخلہ لیا اور ناظرہ مکمل کیا

حفظ
اس وقت شیش گڑھ میں مدرسہ اشرف العلوم میں درس نظامی اور حفظ کی تعلیم بہت عمدہ تھی اس لیے بھائی کے ساتھ حفظ کے لیے وہاں داخلہ لیا.
حفظ کا شوق
اس وقت مدرسہ اشرف العلوم میں حفظ پڑھانے کے لیے ہمارے بڑے بھائی حافظ عزیز رضا کی تقرری ہوئی ان کی مرضی یہ تھی کہ دو بھائی پہلے سے حافظ ہیں میں عالم کورس شروع کروں کئی مرتبہ حفظ کرنے میں رکاوٹ پیش آئی لیکن میرے شوق کے سامنے انھیں مجبور ہونا پڑا، کلاس میں ایک طالب علم سے مقابلہ ہوا کہ کون پہلے حفظ پورا کرے گا مقابلہ اس حد تک تھا کہ ہم تیجہ,دسواں, بیسواں اور چالیسواں میں جانے سے بھی بچتے تھے کہ بعد مغرب قرآن یاد کرنے کا اچھا وقت ہوتا ہے وہاں جانے پر یہ قیمتی وقت وہاں صرف ہوجاتا، اس وقت لائٹ کی کافی پریشانی تھی طلبہ موم بتی,لیمپ یا گیس سے پڑھتے تھے رات کو گیس گیارہ بجے بند ہوجاتی آگے نکلنے کے شوق میں رات کو چھپ کر اٹھتے تاک دوسرے ساتھی کو خبر نہ ہو اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہا دوران سال ہمارے بھائی کو کشمیر سے لوگوں نے پڑھائی کے لیے بلایا تو ان کے ساتھ وہاں چلا گیا جہاں بیمار رہنے کے سبب تعلیم متاثر ہوئی لیکن پھر بھی ایک سال میں 10 پارے ہوگیے ۔
دوسرے سال اشرف العلوم میں ہی پھر مقابلے کا سلسلہ رہا اور تقربیا 6 ماہ میں وہ بیس پارے مکمل ہوکر ایک سال 6 ماہ میں حفظ مکمل ہوگیا ۔
دور
اس وقت حضرت حافظ وقاری مجاہد صاحب شیش گڑھی مدرسہ رہبر اسلام شیش گڑھ میں حفظ وقراءت کی تعلیم دیتے تھے اس لیے دور کے لیے دوبارہ رہبر اسلام میں داخلہ لیا اور ایک سال تک مکمل کئی مرتبہ دور کیا۔

درس نظامی کا آغاز
درس نظامی کی تعلیم کے لیے شیش گڑھ میں حضرت علامہ مولانا توفیق صاحب نعیمی کا مدرسہ عالیہ نعمانیہ کافی ترقی پر تھا درجہ اعدادیہ کی تعلیم مدرسہ عالیہ نعمانیہ میں حاصل کی ۔

درجہ اولی، ثانیہ
ضلع بریلی شریف یوپی رچھا ریلوے اسٹیشن پر واقع مناظر اہل سنت حافظ احادیث کثیرہ حضرت علامہ صغیر احمد صاحب جوکھن پوری کا مدرسہ الجامعۃ القادریہ میں تعلیم کا نظام کافی عروج پر تھا درجہ اولی اور ثانیہ کی تعلیم الجامعۃ القادریہ میں حاصل کی اس وقت پرنسپل حضرت علامہ مفتی عاقل مصباحی صاحب قبلہ تھے۔۔۔

درجہ ثالثہ رابعہ
درجہ ثالثہ تعلیم کے لیے ملک کی مشہور دینی درسگاہ الجامعۃ الاشرفیہ کا سفر کیا لیکن ٹیسٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد پہنچا اس لیے ارادہ کیا کہ یہاں سے قریب ایک دینی درسگاہ
دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی ہے وہاں ٹیسٹ دیا جائے، ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد درجہ ثالثہ اور رابعہ کی تعلیم دار العلوم علیمیہ جمداشاہی میں حاصل کی درجہ ثالثہ میں پہلی جبکہ رابعہ میں دوسری پوزیشن رہی ۔
درجہ خامسہ تا دورۃ الحدیث الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور
مدارس میں عام طور پر درجہ ثالثہ سے اوپر کی کتابیں مدرسے کی لائبریری سے پڑھنے کو ملتی ہیں اور سالانہ امتحان کے بعد جمع ہوجاتی ہیں ایسا ہی جمدا شاہی میں ہوا درجہ رابعہ کی کتب جمع ہوگئیں رمضان میں خیال آیا کہ اس بار ملک کی عظیم دینی درسگاہ جہاں ہر طالب علم جانے کی خواہش رکھتا ہے الجامعۃ الاشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں کوشش کی جائے ہوسکتا ہے کہ کامیابی کی صورت بن جائے لیکن پھر یہ بھی مسئلہ تھا کہ جو کتابیں درجہ رابعہ میں پڑھی تھیں وہ سالانہ امتحان کے بعد جمع ہوگئ تھیں نیز جمدا شاہی اور الجامعۃ الاشرفیہ کے نصاب میں کافی فرق تھا لیکن پھر بھی ارادہ کرلیا ٹیسٹ دیتے ہیں اگر کامیابی ملی تو ٹھیک ہے ورنہ جمداشاہی میں درجہ خامسہ پڑھیں گے
10 شوال سے پہلے الجامعۃ الاشرفیہ پہنچ کر ٹیسٹ کی کارروائی مکمل کی عزیز المساجد ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ سے بھری ہوئی تھی سب تیاری میں مصروف تھے لیکن یہاں صرف ایک کتاب ہدایۃ الحکمت کے سوا کوئی دوسری کتاب نہیں تھی اسی سے کچھ پڑھا اور درجہ خامسہ کے لیے ٹیسٹ میں شرکت کی
اپنی معلومات کے مطابق پرچے میں پوچھے گئے سب سوالات حل کیے ٹیسٹ کے بعد دوبارہ جمدا شاہی جاکر درجہ خامسہ کی کتابیں حاصل کیں اس خیال سے کہ اگر ٹیسٹ میں کامیابی ملی تو ٹھیک ورنہ یہاں پر ہی پڑھیں گے 5 دن کے بعد نتیجہ ظاہر ہوا اور یہ اطلاع ملی کہ مطلوبہ جماعت درجہ خامسہ میں نمبر آگیا ہے اس طرح الجامعۃ الاشرفیہ میں 2009 سے 2012 تک خامسہ سے دورۃ الحدیث تک کی تعلیم حاصل کی اور علماء مشائخ کے مقدس ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازا گیا.

جامعہ سعدیہ کاسرکوڈ کیرلا
بعض احباب نے یہ مشورہ دیا کہ ایک سال کے لیے جامعہ سعدیہ کیرلا جاکر عربی ڈپلوما کورس کرلیں چنانچہ بعد رمضان بہت محنت ومشقت کے بعد تنہا سفر کرکے جامعہ سعدیہ کیرلا پہنچا اور داخلہ لے کر تعلیم شروع کی اس طرح 2013 میں کیرلا میں تعلیم حاصل کی سالانہ امتحان کے بعد سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تخصص فی الادب ومشق افتاء
رمضان کی چھٹی میں خیال آیا کہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں تخصص کے لیے ٹیسٹ دیتے ہیں لیکن دورۃ الحدیث کی کتب سے ایک سال واسطہ نہ رہنے کے سبب فکر لاحق تھی لیکن پر عزم ہوکر ٹیسٹ میں شرکت کی اور تخصص فی الادب ومشق افتاء میں داخلہ ہوا 2014.2015 اپنے مشفق اساتذہ کی رہنمائی سے ان دو سالوں میں کافی کچھ حاصل کیا اور 22 مارچ 2015 بروز اتوار علماء ومشائخ کے مقدس ہاتھوں تخصص کی دستار سے نوازا گیا ۔۔۔
درس وتدریس
فراغت کے بعد میں دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں پڑھانے کے لیے ٹیسٹ دیا اور کامیابی حاصل ہوئی لیکن کچھ مسائل کے سبب نہ جاسکا

مدرسہ بشیر العلوم بھوج پور مرادآباد
2015/2016 میں ضلع مرادآباد بھوج پور مدرسہ بشیر العلوم میں ایک سال تک درس وتدریس کی خدمت انجام دی ۔
جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی
2016 میں سب سے پہلے دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ فیضان نوری آکولہ میں تقرری ہوٰئی، ابھی 15 دن ہی پڑھایا تھا کہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور میں تبادلہ ہوگیا اور تادم تحریر یہاں پر تدریس جاری ہے۔

شروحات وتصنیفات کا آغاز
جب 2014 میں جامعۃ اشرفیہ میں تحقیق میں داخلہ لیا اس وقت تک میرے ذہن میں یہ تصور بھی نہیں تھا کہ میں شروحات پر کام بھی کروں گا لیکن اچانک ایک دن ایسا ہوا کہ مجلس برکات میں فروخت ہونے والی کتابیں دیکھ رہا تھا کہ میری نظر
مشکوۃ العربیہ شرح منھاج العربیہ پر گئی جو اغیار کی لکھی ہوئی تھی جب کھول کر دیکھا تو اس میں کافی کمیاں محسوس ہوئیں خیال آیا کہ یہ لوگ کیسی بھی شرح لکھ دیں مارکیٹ میں عام ہوجاتی ہے ہمارے طلبہ خریدتے بھی ہیں اگر ہم شروحات پر اچھی طرح سے کام کریں تو شاید ان سے بہتر ہو اور طلبہ سنی شارحین کی طرف مائل ہوں
بس اسی خیال سے منھاج العربیہ اول دوم سے کام آغاز کیا اور پہلی شرح مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ اول دوم منظر عام پر آئی، جیسے ہی یہ شرح وجود میں آئی اپنوں نے تنقیدوں کا نشانہ بنالیا، بہر حال حافظ ملت کا فرمان ہر مخالفت کا جواب کام ہے پر عمل کرتے ہوئے کام برابر جاری رکھا اور شروحات لکھنے کا سبب یہ ہے کہ دیگر کتب پر کام کریں تو چھاپنے والے نہیں ملتے اور اگر چھاپ بھی لیں تو مارکیٹ میں کوئی خریدار نہیں ملتا ہے ایسا دوکتابوں پر تجربہ ہوچکا ہے اس لیے اپنا مقصد شروحات پر کام کرنا رکھا حالانکہ یہ کام عام کتاب لکھنے کے مقابل کافی مشکل ہے
آج الحمد للہ مندرجہ ذیل کتب شائع ہوچکی ہیں اور کچھ غیر مطبوع ہیں
تفصیل کچھ اس طرح ہے

فہرست کتب

1….مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ اول۔۔۔۔مطبوع
2…مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ دوم۔۔۔مطبوع۔
3…مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ سوم مطبوع۔۔
4…مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ چہارم مطبوع ۔۔
5….مصباح العربیہ شرح منھاج العربیہ پنجم غیر مطبوع۔۔
6…مشکوۃ العربیہ شرح مفتاح العربیہ اول مطبوع۔
7..مشکوۃ العربیہ شرح مفتاح العربیہ دوم ۔مطبوع۔
8…مشکوۃ العربیہ شرح مفتاح العربیہ سوم مطبوع ۔۔۔
9…مفتاح الانشاء شرح مصباح الانشاء اول ۔۔مطبوع۔۔
10…مفتاح الانشاء شرح مصباح الانشاء دوم. ۔مطبوع۔۔۔
11….معارف الادب شرح مجانی الادب۔۔مطبوع
12…مصباح الطالبین ترجمہ منھاج العابدین ۔۔مطبوع ۔
13…مصباح الصرف شرح میزان الصرف ۔۔مطبوع۔۔۔
14…علم۔صرف کے آسان قواعد۔۔۔مطبوع۔۔
15…مصباح العرفان فی حل صیغ القرآن۔۔۔۔مطبوع
16…مصباح النجاح شرح مراح الارواح۔۔۔مطبوع
17…مختصر عربی حکایات اور لطیفے۔۔۔مطبوع۔
18…مصباح المصادر شرح تسہیل المصادر۔۔۔۔مطبوع۔۔۔
19….معرفۃ العربیہ شرح انشاء العربیہ مطبوع۔۔۔
20…حیات خضر علیہ السلام۔۔۔مطبوع۔۔
21….روضۃ الادب شرح فیض الادب اول۔۔۔مطبوع۔۔۔۔۔
22…..روضۃ الادب شرح فیض الادب دوم۔۔غیرمطبوع۔۔۔ ۔۔
23….مصباح النحو شرح خلاصۃ النحو اول۔۔غیر مطبوع۔۔
24…مصباح النحو شرح خلاصۃ النحو دوم۔غیر مطبوع۔۔۔۔
25…..ترجمہ کیسے کریں۔۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔۔
26….نحوی صرفی اجراء کے طریقے ۔۔ غیر مطبوع۔
27….آسان نحو سوالا جوابا۔۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔
28….حل تمارین فیض الادب اول۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔
29…..حل تمارین فیض الادب دوم۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔
30 ۔۔۔۔۔حل تمارین الطریقۃ السھلۃ غیر مطبوع ۔۔
31…حل تمارین دراسۃ الصرف ۔غیر مطبوع ۔۔
32….حل تمارین نصاب النحو ۔غیر مطبوع۔۔
33…حل تمارین نصاب الصرف ۔۔غیر مطبوع۔۔۔
34…حل تمارین قواعد النحو۔۔ غیر مطبوع ۔۔
35….حل تمارین قواعد الصرف اول۔۔۔۔غیر مطبوع ۔۔۔
36…حل تمارین خاصیات ابواب الصرف۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔
37…شرح ابن ماجہ ۔غیر مطبوع۔۔
38..شرح ابو داؤد ۔۔غیر مطبوع ۔۔
39..شرح نسائی شریف غیر مطبوع ۔۔
40….اہم ترکیب اور ان کا حل غیر مطبوع ۔۔۔
41…مسنون دعائیں غیر مطبوع۔۔۔
42…اصول الشاشی سوالا جوابا۔۔
غیر مطبوع۔۔
43…ہدایۃ النحو سوالا جوابا۔۔
غیر مطبوع ۔
44…دروس البلاغۃ سوالا جوابا۔۔
غیر مطبوع۔۔
45…ہدایۃ اولین وآخرین سوالات۔
غیر مطبوع
46..تلخیص المفتاح علم المعانی ۔۔سوالا جوابا۔۔۔غیر مطبوع
47…مختصر المعانی ۔علم المعانی ۔سوالا جوابا۔۔۔ غیر مطبوع
48…غیر منصرف کا بیان۔۔۔غیر مطبوع۔۔
49…انوار الادب شرح ازہار العرب۔۔۔غیر مطبوع۔۔۔.

اس کے علاوہ بہت سارے مقالات مضامین ہیں جو وقتا فوقتا لکھے
گئے ہیں*

1….امام احمد رضا خان ایک عبقری شخصیت۔۔
2…امتحان بھی کیا خوب ہے۔
3..اسلاف کرام میلاد کس طرح مناتے تھے۔۔
4….اپریل فول کی تاریخی حقیقت۔
5.. انگوٹھی سے متعلق مدنی خاکہ ۔۔
6 ۔۔ناخن سے متعلق مدنی خاکہ۔۔
7…عمامہ سے متعلق مدنی خاکہ۔
8..مدارس اسلامیہ اور نصاب تعلیم۔۔
9..عقلمند بادشاہ۔۔
10…زندگی کا مقصد۔
11…اتحاد زندگی ہے اختلاف موت ہے۔۔
11..مزارات کی عظمت وحرمت وحاضری کے آداب۔۔
12….تبسم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔
13…موبائل فون کتنا مفید کتنا مضر۔۔
14…طھر متخلل کا بیان۔۔
15…رمضان میں قضائے عمری کی چار رکعت کی حقیقت
16…قربانی کے مسائل۔۔
17…فقیہ اہل سنت اور دعوت اسلامی ۔۔
18…شہر اور گاؤں سے بری رسمیں کیسے دور ہوں۔
19..اعلی حضرت کا زمانہ طالب علمی۔
20…ایصال ثواب کا طریقہ۔۔
21…نکاح پڑھانے کا طریقہ۔۔
22…ٹیچرس ڈے کیا ہے؟
23..صلاحیت ضائع نہ کریں استعمال کریں۔۔
24…عصر حاضر میں تحریر کی اہمیت۔۔
25..ہم محرم کیسے منائیں۔
26..علماے اہل سنت اور اردو شروحات۔۔
27..امام احمد رضا اور تعزیہ داری ۔۔

یوٹیوب چینل پر درسی ویڈیوز کا آغاز

یہ تقریبا جنوری 2018ء کی بات ہے کہ ایک دن میں یوٹیوب پر کچھ دیکھ رہا تھا کہ اچانک درس نظامی کے درجہ اولی میں پڑھائی جانے والی علم نحو کی کتاب خلاصۃ النحو کی ویڈیو پر نظر پڑھی جسے سنا تو بہت کم وقت میں سبق مع تمرین پیش کیا گیا تھا جو کمزور طلبہ کے لیے ناکافی تھا بس اسی وقت ذہن میں آیا کہ اگر یوٹیوب چینل کے ذریعہ درس نظامی کی ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جائیں تو شاید اس سے بہتر ہو اور طلبہ کو زیادہ فائدہ ہو اسی خیال سے سب سے پہلے خلاصۃ النحو سے کام کا آغاز کیا شروع میں تھوڑی دقت ہوئی، ویڈیوز بھی کم تھیں اور
سبسکرائبر بھی کم تھے لیکن جیسے جیسے ویڈیوز اپلوڈ ہوتی گئیں لوگ جڑتے گئے آج تا دم تحریر تقریبا 37 ہزار سبسکرائبر ہوچکے ہیں 80 کتابوں کے قریب درسی کتب کی ویڈویز اپلوڈ ہوچکی ہیں اور وییوز لاکھوں میں ہوچکے ہیں مزید سلسلہ جاری ہے

اپلوڈ شدہ کتب کی فہرست اس طرح ہے

(1).فارسی کی پہلی
(2).تسہیل المصادر۔
(3).گلزار دبستاں۔
(4)..مائۃ عامل منظوم۔
(5)..تعریفات نحویہ
(6)..صرف کوئز۔
(7).دراسۃ الصرف۔
(8).خلاصۃ النحو اول۔
(9)..خلاصۃ النحو دوم۔
(10)..انشاء العربیہ ۔
(11)..فیض الادب اول ۔
(12)..فیض الادب دوم ۔۔
(13)..نحومیر اردو۔۔دعوت اسلامی۔
(14)…دراسۃ النحو۔
(15)..نصاب النحو۔
(16)…نصاب الصرف۔۔
(17)..ہدایۃ النحو۔
(18)..تسھیل النحو۔
(19)..تسہیل الصرف۔
(20)..النحو الکبیر۔
(21)..ابتدائی قواعد النحو ۔
(22)..ابتدائی قواعد الصرف۔۔
(23)…علم الصرف۔
(24)..علم النحو۔
(25)..منھاج العربیہ اول۔
(26)..منھاج العربیہ دوم ۔
(27).منھاج العربیہ سوم ۔
(28)..مفتاح العربیہ اول ۔
(29).مفتاح العربیہ دوم۔
(30).تلخیص الاعراب۔
(31).جواھر المنطق۔
(32)…معلم العربیہ
(33).عربی مفردات۔
(34)..اجراء الصرف پہلا پارہ۔
(35)..اجراء الصرف دوسرا پارہ۔۔
(36)..سراجی ۔
(37)..نصاب المنطق۔
(38)..صرف بہائی ۔
(39)..ریاض الصالحین ۔
(40).الفقہ المیسر۔
(41)..اسلام کی بنیادی باتیں اول۔
(42)..مراح الارواح۔
(43).حل تمارین خاصیات ابواب
(44)..الطریقۃ السھلۃ۔
(45)..القراءۃ الرشیدہ۔
(46)..مشکل صیغوں کا حل ۔
(47).اہم تراکیب اور ان کا حل ۔
(48)…رہنمائے ترکیب۔۔
(49)..نحومیر فارسی ۔
(50)..شرح معانی الآثار۔۔
(51)…نحوی صرفی اجراء کے طریقے۔
(52) ۔..عربی اور فارسی گنتی۔
(53) ۔۔ہمارے مسائل اور ان کاحل ۔
(54)..نور الانوار ۔کچھ ویڈیوز۔
(55)..ہدایہ اولین ۔کتاب النکاح۔
(56)..ہدایہ آخرین کتاب المضاربۃ ۔۔۔
(57)…تلخیص المفتاح ۔علم المعانی۔
(58)..مختصر المعانی ۔علم المعانی۔
(59)..اصول الشاشی۔۔۔
(60)..مسند امام اعظم ۔
(61)…دروس البلاغہ۔
(62)…مشکوۃ شریف۔
(63)…عربی زبان کیسے سیکھیں۔
(64)…ترجمہ قرآن۔۔۔پارہ 10.
(65).ترجمہ قرآن پارہ 11.
(66)..ترجمہ قرآن پارہ 12..
(67)..ترجمہ قرآن۔۔۔پارہ 13..
(68)…ترجمہ قرآن پارہ 15.
(69)..ترجمہ قرآن پارہ 16..
(70)…ترجمہ قرآن پارہ 17.
(71)..ترجمہ قرآن ۔پارہ 18.
(72)…دیوان متنبی۔۔
(73)..دیوان حماسہ۔
(74).قواعد النحو مجلس برکات۔
(75)..مختلف شعراء کے کلام۔
(76)…بیانات اور مسابقے۔
(77)..اسلام کی بنیادی باتیں دوم۔

آپ ہمارا تعاون کیسے کر سکتے ہیں

ایک منٹ کے لیے غور کیجئے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ علیہ وبرکاتہ
درس نظامی سے وابستہ حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے خواہ وہ طلبہ ہوں یا اساتذہ آج کے جدید دور میں تمام لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ باقاعدہ کسی مدرسہ یا جامعہ* میں رہ کر مستقل آٹھ دس سال تعلیم حاصل کریں کچھ لوگ رہائش اختیار کرکے تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن اب مدارس اور جامعات میں رہائش اختیار کرکے پڑھنے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کی ایک تعداد ایسی بھی ہے جو کافی عمر ہونے کے سبب اب باقاعدہ کسی ادارہ میں ایڈمیشن لے کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ہے کچھ لوگ کاروبار یا دیگر مصروفیات کے سبب وقت نہیں دے پاتے ہیں
تو ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کو میڈیا کے میدان میں کویی ایسا پلیٹ فارم مل جایے جس سے وہ گھر بیٹھے درس نظامی کی تعلیم مکمل کرسکیں اور ان کے مسائل کا حل آسانی سے مل جائے
ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے یہاں جامعۃ فاطمۃ الزہراء للبنات میں لڑکیوں کو چھ سالہ عالمہ کورس کرایا جاتا ہے ۔اور لڑکوں کو جامعہ عزیز العلوم میں چھ سالہ درس نظامی عالم کورس کرایا جاتا ہے آپ روزانہ ایک گھنٹہ دے کر گھر بیٹھے زوم یا اسکائپ کے ذریعہ عالم یا عالمہ بن سکتے ہیں ۔ششماہی اور سالانہ دو امتحان ہوتے ہیں ہر سال کا سرٹیفیکٹ بھی دیا جاتا ہے مزید پورے کورس کی درسی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جارہی ہیں تاکہ وہ طلبہ جو غیر حاضر ہوجائیں یا سمجھ نہ آئے تو وہ ویڈیوز کے ذریعہ اپنے اسباق یاد کرلیں۔
طلبہ کی آسانی کے لیے مزید یہ کام کیا گیا ہے کہ
Play Store
پر درسی کتب یا ان کی شروحات کے اپلیکیشن کافی مقدار میں موجود ہیں لیکن درس نظامی کی کتب کو ویڈیوز کی شکل میں پڑھانے کے تعلق سے ایسے اپلیکیشن بہت کم ہیں اور جو کچھ ہیں تو ان میں زیادہ مواد موجود نہیں ہے ابھی تک سنی حنفی بریلوی اہل سنت والجماعت کا کوئی ایسا جامع اپلیکیشن نہیں تھا جس میں تمام درسی کتب کی ویڈیوز آسان انداز میں موجود ہوں
تمام درسی کتب اور ان کی شروحات بھی موجود ہوں*
*اس لیے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے
اس کام کو شروع کیا*
اور الحمد للہ اس پر ابھی تک تقریبا 80 کتب کی درسی ویڈیوز اپلوڈ ہوچکی ہیں تمام درسی کتب اور ان کی شروحات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جارہا ہے
ان شاء اللہ جلد ہی ایپلیکیشن بہت بہترین صورت میں منظر عام پر آئے گا
ایک انسان اگر درس نظامی کی تعلیم حاصل کرے تو آٹھ سےدس سال میں مکمل کرپاتا ہے*
تو ایک فرد کا پوری درس نظامی کی کتب پر کام کرنا، ہر کتاب ایک جیسی نہیں ہوتی ہے کہیں آسان تو کہیں مشکل ہوتی ہے انھیں حل کرنا پھر ان کی ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرنا بہت مشکل امر ہے
اس لیے ہم مزید پوری درس نظامی کو ڈیجیٹل انداز میں لانے کا ارادہ کرتے ہیں جس میں اپنے وقت کے ماہرین اور درس نظامی کی کتب پر عبور رکھنے والے افراد کی ضرورت ہوگی* جس کے لیے ان کو ان کے وقت کی مناسب اجرت دے کر اہم کتب کی ویڈیوز اپلوڈ کرنا بھی شامل ہے
اس کے لیے اپنے شعبہ کے ماہرین کے لکچر بھی اپلوڈ کیے جاییں گے
جس کے لیے باقاعدہ ان کو تحائف دے کر ہی یہ کام آسانی سے ہوسکتا ہے*
درسی ویڈیوز کو عمدہ صورت میں پیش کرنے کے لیے یوٹوب کی دنیا کے ماہرین کو بھی اجرت بھی رکھنا ہوگا آپ کی خدمت کے لیے اسمارٹ بورڈ بھی ہے البتہ اس کے استعمال کے لیے بھی کسی کو مقرر کرنا ہوگا
جس کے لیے خطیر رقم خرچ ہوگی*
ہم نے سوچا تھا کہ اشتہارات کے ذریعہ اس خرچ کو مکمل کریں مگر اشتہارات کی بیہودگی سے دل برداشتہ ہیں۔اور اس کی آمدنی اکثر علماء کے نزدیک ناجائز ہے اور جو جواز کے ذریعہ ایڈس سے نکلتے بھی ہیں وہ بہت کم ہیں *
ہم نے بہت کوشش کی کہ دیگر افراد درسی نظامی کی ویڈیو پیش کریں لیکن آپ جانتے ہیں جب تک انسان مالی اعتبار سے بہتر نہیں ہوگا اس وقت تک دیگر کام نہیں کرسکتا مقولہ ہے کہ خلوص فلوس چاہتا ہے ہم اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی بہت اہم کتب باقی ہیں اس لیے
اس لیے جو حضرات اس نیک کام کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے لیے یہ کام ثواب جاریہ ہو جب تک لوگ ان کے عطیات کی بدولت اس اپلیکیشن یا ان ویڈیوز سے علم سیکھتے رہیں گے ان کو برابر ثواب ملتا رہے گا ہم نے اپنے ایپلیکیشن پر ویب سائٹ بھی شامل کیا ہے جس کے ہر سال سالانہ 1000 روپیے دینا ہوتے ہیں جس کا خرچ ہمیں خود دینا ہوتا ہے مزید کوشش جاری ہےتاکہ اہل سنت کا ایک عظیم کام دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے.

ہم نے بذات جن کتب پر کام کیا ہے وہ ہم پوری کریِں گے البتہ جو اہم کتب باقی ہیں وہ ہم دیگر ماہرین کے ذریعہ لانا چاہتے ہیں اس لیے ہم نے یہ طے کیا ہے جو حضرات بھی کسی کتاب کی ویڈیوز کے خواہش مند ہیں انھیں اس کتاب کی ویڈیوز بنوانے کے لیے اس کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے اس سے یہ بالکل نہ سوچا جائے کہ ہم علم بیچ رہے ہیں ۔

کتب کے نام
1…قدوری شریف۔۔۔۔۔5000
2…کافیہ۔۔۔۔۔۔۔۔5000
3….شرح تہذیب۔۔۔۔۔5000
4…شرح عقائد۔۔۔۔۔۔10000.
5…نور الایضاح ۔۔۔۔۔۔5000.
6…توضیح تلویح۔۔۔۔5000
7…شرح جامی۔۔۔۔۔۔۔10000
8….مرقات۔ ۔3000.
9….نور الانوار۔۔۔۔۔۔10000..
10…حسامی۔۔۔۔۔۔10000
11…سراجی۔۔۔۔۔۔۔10000.
12….جلالین شریف۔۔۔10000.
13….کبری۔۔۔۔3000.
14….گلستاں۔۔۔۔۔۔10000.
اس کے علاوہ جو کتب چینل پر نہیں ہیں وہ بھی اسی طریقے سے ہوں گی

مزید تفصیل کے لیے اس نمبر پر واٹس یا کال کریں.
*+918057889427

از.. محمد گل ریز رضا مصباحی. مدناپوری بریلی شریف.

تراویح کے مقامات جہاں پر اب تک
تراویح سننے اور سنانے کے مواقع میسر آیے

:محمد گل ریز رضا مصباحی ،مدناپوری بریلی شریف
جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور

1.حسینه مسجد بنگلور….(سامع). 2003
2.حسینه مسجد بنگلور….(سامع). 2004..
3. لاز بل أننت ناگ.کشمیر…. 2005
4. ڈانگر پورہ. أننت ناگ کشمیر.. 2006
5…. اینچی ڈورہ أننت ناگ کشمیر…2008
6….. شیخ العالم أننت ناگ کشمیر…2009
7. گانجی واڑہ أننت ناگ کشمیر … ..2010
8.شاھجہاں پور کٹرہ یوپی …2011
9.ردرپور اتراکھنڈ ….2012.
10.ہرپن ہلی داون گیرے کرناٹک …2013
11.رٹی ھلی داون گیرے کرناٹک ….2014
12.لکشمی شور.. ھبلی کرناٹک ….2015
13.شکاری پور…. شیموگا کرناٹک…. 2016
14.بسا پٹن داؤن گیرے کرناٹک ..2017
15.واسکو گووا مدینہ مسجد ۔2018
16.واسکو گووا مدینہ مسجد…..2019
17…لاک ڈاؤن کے سبب تراویح نہ ہوسکی۔… 2020.
18….رضا مسجد ہلدوانی اتراکھنڈ ۔۔2021
19..مسجد حمزہ گوا۔۔۔۔۔2022۔

اسناد

(1).مولوی۔۔
۔(2)..عالم۔۔
۔(3)..کامل۔(مدرسہ تعلیمی بورڈ).

قومی قونسل برائے فروغ اردو زبان.
(1)..ایک سالہ کمپیوٹر کورس۔۔(2)..عربی ڈپلومہ کورس. دوسالہ ۔
(3)..اردو ڈپلومہ کورس ایک سالہ۔
(4)..انٹر ۔۔
(5)..بی اے ۔۔
(6)..ایم اے۔۔

شرف بیعت
پیر طریقت رہبر شریعت علامہ مفتی اختر رضا صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ۔

مختلف مدارس کے وہ مشفق اساتذہ کرام جنھوں نے اس ناچیز کو اس قابل بنایا کہ دین اسلام کی کچھ خدمت کرسکوں

الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے اساتذہ کرام

عمدۃ المحققین حضرت علامہ محمد احمد مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عبد الشکور صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا نصیرالدین صاحب قبلہ
سراج الفقہا حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا اسرار بابا مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مفتی بدر عالم صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عبد الحق رضوی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مفتی معراج القادری صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علامہ مفتی زاہد علی سلامی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مفتی نسیم صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا نفیس احمد صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا ناظم علی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا صدرالوری صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا ساجد علی مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا غلام دستگیر صاحب قبلہ
حضرت مولانا اختر کمال صاحب قبلہ
حضرت علامہ حبیب اللہ ازھری صاحب قبلہ
حضرت علامہ عبد اللہ ازھری صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا مسعود مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عرفان صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا جلال الدین صاحب قبلہ
حضرت مولانا ماسٹر حسیب اختر صاحب قبلہ
حضرت ماسٹر افضال صاحب قبلہ

دار العلوم علیمیہ جمداشاہی کے اساتذہ کرام

حضرت علامہ مولانا قمر عالم صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا فروغ احمد اعظمی مصباحی صاحب
حضرت علامہ مولانا محب علیمی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا نظام الدین مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا مفتی اختر صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا احمد رضا بغدادی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا معراج بغدادی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا امید علی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا حسیب مصباحی صاحب قبلہ

الجامعۃ القادریہ رچھا کے اساتذہ کرام

حضرت علامہ مولانا مفتی عاقل صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا جلیس صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا شمس مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا اثیر الدین مصباحی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا مسرت صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عمر صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا نفیس صاحب قبلہ

مدرسہ عالیہ نعمانیہ شیش گڑھ کے اساتذہ کرام

حضرت علامہ مولانا عرفان صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عبد الحلیم صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا توفیق نعیمی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا نور محمد صاحب قبلہ

جامعہ سعدیہ کاسرکوڈ کیرلا کے اساتذہ کرام

حضرت علامہ مولانا عبد اللطیف سعدی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا محمود سعدی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا غلام یزدانی سعدی صاحب قبلہ
حضرت علامہ مولانا عبید صاحب قبلہ

مدرسہ رھبر اسلام کے اساتذہ کرام

حضرت علامہ مولانا شریف اشرفی صاحب قبلہ
حضرت حافظ وقاری مجاھد صاحب قبلہ

مدرسہ اشرف العلوم کے اساتذہ کرام

حضرت حافظ اقبال صاحب قبلہ
حضرت حافظ عبد القدیر صاحب قبلہ

ودیگر وہ شخصیات جنھوں نے مجھ جیسے ناکارہ کو بنا سنوار کر کسی لائق بنایا۔
اللہ تعالی جو بحیات ہیں انھیں عمر خضر بالخیر عطا فرمائے اور جو وفات پاچکے ہیں ان کے درجات بلند فرمائے

6 سالہ درس نظامی عالم/عالمہ کورس

جامعہ عزیز العلوم لڑکوں کے لیے

جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات لڑکیوں کے لیے

ہمارے ایسے بہت سارے مسلمان بھائی بہنیں ہیں جو روزگار, غربت, عمر زیادہ ہونے یا دیگر سبب سے مدرسہ میں رہ کر بقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تو ایسے لوگوں کو دینی تعلیم حاصل کرنا ہو تو ان کے لیے بہت مشکلات تھیں اس لیے ان کی آسانی کے لیے 6 سالہ درس نظامی عالم/ عالمہ کورس شروع کیا جو الحمد للہ کافی مقبول ہوا اور اس کا سلسلہ جاری ہے ہر سال نئے داخلے ہوتے ہیں
تعلیم, فیس سب کا طریقہ کچھ اس طرح ہوتا ہے ۔

بعد رمضان نئی کلاسیس کے لیے ایڈمیشن جاری ہیں ،جو طلبہ داخلے کے خواہش مند ہیں وہ اپنا نام، ولدیت شہر۔لکھ کر واٹس ارسال کریں۔
تاکہ بروقت ان کی تعلیم شروع ہوسکے۔
یاد رہے فیس کلاس شروع ہونے سےپہلے جمع ہوگی ۔
ابھی تک یہاں اولی ثانیہ، ثالثہ, رابعہ کی کلاس جاری ہے، جو لوگ پہلے سے پڑھے ہوئے ہیں وہ اوپر کلاس میں بھی جوئن کرسکتے ہیں۔

اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ آن لائن میں زیادہ کتب پڑھائی جاتی ہیں۔کافی حد تک نصاب مکمل ہوجاتا ہے۔سالانہ اور ششماہی دو امتحان ہوتے ہیں، اکثر کتب کی درسی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہیں تاکہ غیر حاضر ہونے پر وہاں سے سبق دہرایا جاسکے۔۔
ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی ہوتی ہے ۔
روزانہ ایک گھنٹہ زوم یا اسکائپ پر کلاس ہے۔
نصاب کی کتب کو ہفتے کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو اسباق یاد کرنے میں مشکل نہ ہو
ہر طالب علم سے سبق سنا جاتا ہے
ہر سال کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جس میں ششماہی اور سالانہ دونوں کے نمبر ہوتے ہیں۔
کثرت سے غیر حاضری کی صورت میں کلاس سے معذرت کرلی جاتی ہے
لڑکوں کی فیس ہر ماہ ۔۔۔800….جبکہ لڑکیوں کی ۔۔600.
داخلے کے لیے آپ واٹس ایپ پر اپنا نام، ولدیت شہر وغیرہ لکھ کر بھیجیں۔اپنی جماعت کا نام بتائیں۔۔۔
ہمارے یہاں تعلیمی سال بعد رمضان شروع ہوتا ہے اور شعبان میں سالانہ امتحان ہونے کے بعد چھٹی ہوجاتی ہے
۔کلاس کا وقت عام طور پر بعد عشا، بعد مغرب، اور بعد فجر ہوتا ہے۔۔

فیس فون پے گوگل پے سے اس نمبر 8057889427 پر جمع کراکر کلاس شروع کرسکتے ہیں۔
یاد رہے ایڈمیشن کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ داخلے کے وقت اس ماہ کی فیس لی جاتی ہے اور اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جمع ہوتی ہے۔
طلبہ کو مدرسہ عزیز العلوم اور طالبات کو مدرسہ فیضان فاطمۃ الزہرا للبنات کے نام سے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
لڑکیوں کو پڑھانے کے لیے عالمہ ہیں
اس کا نصاب ہمارا خود کا بنایا ہوا ہے موجودہ دور کے اعتبار سے آسان ہے جس میں نحو صرف فقہ اصول فقہ تفسیر حدیث بلاغت ادب ۔قرآن وغیرہ کے متعلق ہڑھایا جاتا یے۔
اور جو بعد رمضان کے لیے نئے داخلے کے خواہش مند ہیں
وہ اپنا نام ابھی سے درج کرالیں تاکہ بعد رمضان کلاس شروع ہوسکے۔۔
مزید تفصیلات کے لیے
اس نمبر پر واٹس ایپ کریں۔

محمد گل ریز رضا مصباحی مدناپوری بریلی شریف
8057889427

شادی خانہ آبادی

5 اپریل 2021 کو ہلدوانی شہر اتراکھنڈ میں بہت خوب صورت اور سنت طریقے سے عالمہ فاضلہ بنت سراج خان سے شادی ہوئی شادی کے موقع پر انھوں نے ایک کتاب بنام گلدستہ زندگی لکھی جو دعوت نامہ کے طور پر تقسیم کی گئی اور یہ شادی پورے علاقے میں ایسی شادی تھی کہ اس طرح کی شادی آج تک نہیں ہوئی یے آپ اس کا منظر یوٹیوب پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔
https://youtu.be/3JxoHnDpOD0
الحمد للہ آج ہندوستان کی بہت ساری طالبات گھر بیٹھے ان سے عالمہ کورس کررہی ہیں۔

محمد گل ریز رضا مصباحی مدناپوری بریلی شریف
مقام تدریس
جامعہ المدینہ فیضان عطار ناگ پور مہاراشٹر
6/مئی 2022 بروز جمعہ
4 شوال 1443 ھ
واٹس ایپ نمبر۔۔۔۔
+918057889427

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping