تعارف درس نظامی عالم / عالمہ کورس

درس نظامی عالم/عالمہ کورس

(جامعہ عزیز العلوم لڑکوں کے لیے)

(جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات لڑکیوں کے لیے)

تعارف

ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سارے لڑکے اور لڑکیاں ہیں جو  روزگار, عمر زیادہ ہونے  یا دیگر مسائل کے سبب مدارس یا جامعات میں بقاعدہ رہ کر تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی دنیاوی تعلیم یا روزگار بھی متاثر نہ ہو اور وہ گھر بیٹھے دینی تعلیم حاصل کریں لیکن اس طرح کے ادارے کم ہیں جن میں بقاعدہ منظم طریقے سے درس نظامی کی تعلیم گھر بیٹھے مل سکے اس لیے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے لڑکوں کے لیے جامعہ عزیز العلوم اور لڑکیوں کے لیے جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات کے نام سے ادارے کا وجود ہوا۔ا  س کورس میں انگلش وغیرہ عصر ی علوم اس لیے شامل نہیں کیے گئے ہیں کیوں کہ یہ کورس انہیں طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے جو پہلے سے عصری تعلیم یافتہ ہیں   نیز مدنی قاعدہ یا ناظرہ قرآن کے لیے الگ سے کورس ہے قرآن درست پڑھنے کے لیے انہیں جوئن کرسکتے ہیں ۔

6 سال کا یہ درس نظامی کورس ہے آپ گھر بیٹھے روزانہ ایک گھنٹہ دے کر درس نظامی عالم / عالمہ کورس کرسکتے ہیں 

 

*جامعہ عزیز العلوم وجامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات میں داخلے کے شرائط*

*1.درجہ اولی میں داخلے کے لیے اردو عربی لکھنا پڑھنا آنا ضروری ہے اس کے بغیر داخلہ نہیں ہوگا*

*2..ثانیہ سے دورۃ الحدیث تک داخلے کے لیے جو کتابیں موجودہ سال میں پڑھی  ہیں ان میں سے کسی کتاب کا تقریری امتحان دے کر پاس ہونے کی صورت میں مطلوبہ کلاس میں داخلہ ہوگا*

*3..بعد رمضان کلاس کا آغاز ان شاء اللہ 10 شوال   سے ہوگا اور اختتام  15  شعبان تک  ہوگا جن کا سال ربیع الاول سے شروع تھا ان کا سال ربیع الاول پر پورا ہوگا*

*4..ہر سال کے سرٹیفکیٹ میں ششماہی اور سالانہ دونوں کے نمبر درج ہوتے ہیں ،لہذا دونوں امتحان میں شرکت ضروری ہے کسی ایک امتحان میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوگا*

*5==درجہ اولی سے ثانیہ تک طالبات کی فیس ہر ماہ 600،جبکہ طلبہ کی فیس 800..اور تعلیم کا وقت ایک گھنٹہ رہے گا،ثالثہ سے دورۃ الحدیث تک تعلیم کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا طالبات کی فیس 800..جبکہ طلبہ کی فیس 1000ہوگی*

 

*6==ہر ماہ کی فیس پیشگی پانچ تاریخ تک جمع ہوتی  ہے،پانچ تاریخ تک جمع نہ ہونے کی صورت میں کلاس سے نکالا جاسکتا ہے* آپ چاہیں تو پورے سال کی فیس ایک ساتھ یا چھ ماہ کی فیس جمع کرسکتے ہیں سال میں دو امتحان تحریری ہوتے ہیں جن کی فیس ششماہی امتحان سے پہلے جمع کرنے کے بعد ہی امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی ۔ 

*انڈیا کے علاوہ دیگر ممالک سے پڑھنے والوں کی رقم اور فیس کا شمار انڈیا کے روپیے سے ہوگا چاہے وہ آپ کے یہاں کم  ہوں یا زیادہ*

*7..کلاس میں پابندی کرنا اور سبق سنانا نہایت ضروری ہے ایک ماہ میں بغیر اجازت تین چھٹی کرنے کی صورت میں کلاس سے نکالا جاسکتا ہے،لہذا چھٹی کے لیے رخصت ضروری ہے*

*8==ششماہی اور سالانہ تحریری امتحان کے لیے کاپی چیکنگ اور سرٹیفکیٹ کی خاطر 500  روپیے  جمع کرنا ہوں گے یہ 500 ششماہی امتحان کے وقت ہی جمع کرنا ہیں اس کے علاوہ امتحان کے متعلق نہیں لیے جائیں گے*

*9...شوال سے  مع شعبان  فیس جمع ہوتی ہے لہذا جس ماہ امتحان جاری ہے اس کی فیس بھی جمع کرنا ہوگی صرف رمضان میں پڑھائی نہ ہونے کی صورت میں فیس جمع نہیں ہوگی*داخلے کا اغاز ۱۵ شعبان سے ہوجاتا ہے اور عید تک داخلے ہوتے ہیں بہتر ہے کہ جلد ی داخلہ کرالیں اور وقت سے پہلے کورس حاصل کرلیں 

*10..ہر سال کا سرٹیفکیٹ دونوں امتحان مکمل ہونے کی صورت میں تیار کرکے آپ کے واٹس ایپ پر ارسال کردیا جائے گا آپ اسے رنگین پرنٹ نکال کر لمنیشن  کرسکتے ہیں سرٹیفکیٹ لینے کے لیے دونوں امتحان میں شرکت ضروری ہے ورنہ سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا*

*10==مدارس اور جامعات میں مشہور تعطیلات کے علاوہ کوئی تعطیل نہیں ہوگی*

*11...کلاس زیادہ تر گوگل میٹ ، زوم یا اسکائپ  پر ہوتی ہے،اس لیے نیٹ موبائل وغیرہ تمام درست ہو اس کے متعلق کوئی عذر نہیں سنا جائے گا۔ اکثر کتب کی درسی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر موجود ہیں سبق سمجھنے میں ان سے مدد لی جاسکتی ہے*

*12==درجہ اولی بنین   کی کلاس کا وقت صبح فجر بعد سے 8 بجے سے پہلے تک رہے گا فجر کی نماز کے وقت میں تقدیم و تاخیر سے کلاس کا وقت بھی تبدیل ہوسکتا ہے ۔باقی تمام کلاسیس کا وقت رات میں رہے گا*

*13...طالبات کی تعلیم بذریعہ معلمہ ہوتی ہے اور طلبہ کی تعلیم بذریعہ معلم ہوتی ہے*

*14 .ایک ششماہی میں مطالعہ سمیت 8 کتابیں پڑھائی جاتی ہیں دو کتابوں کی  تعلیم   ایک  ہفتہ جاری رہتی ہے  پھر اگلے ہفتے دو کتابیں اسی طرح سلسلے رہے گا جو کلاس ڈیڑھ گھنٹہ ہوگی اس میں ہر ہفتہ تین کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ،ہفتہ میں ایک دن مطالعہ اور املا کی کلاس رہتی ہے ۔

*15..جن کا داخلہ 1 تاریخ سے 10 تاریخ کے درمیان ہوتا ہے تو آئندہ ماہ انہیں پوری فیس جمع کرنا ہوگی ،جن کا داخلہ 10 سے 20 کے درمیان ہوتا ہے انہیں آئندہ ماہ آدھی فیس دینا ہوگی اور جن کا داخلہ 20 سے 30 کے درمیان ہوتا ہے ان کی یہ فیس اگلے ماہ کی شمار ہوگی*

(16)یاد رہے کہ جن کا داخلہ مہینے کی 10 تاریخ کے درمیان ہوگا ان کی فیس وہ اسی ماہ کی شمار ہوگی اور جن کا 20 تاریخ کے درمیان ہوگا ان کو اگلے ماہ آدھی فیس جمع کرنا ہوگی ۔اور جن کا 20 تاریخ کے بعد ہوگا ان کی فیس اگلے ماہ کی شمار ہوگی ۔نیز ششماہی اور سالانہ کے امتحان کے پیپر اور کاپی چیکنگ کی فیس بھی جمع کرنا ہوگی فی الحال ششماہی سالانہ امتحان اور سرٹیفیکٹ فیس  500 روپیے ہے ،اگر کسی ماہ میں امتحان جاری ہو تو اس ماہ کی فیس بھی جمع کرنا ہوگا ۔البتہ رمضان میں تعطیل ہونے کے سبب فیس جمع نہیں ہوگی ۔

نوٹ ۔*یاد رہے  کہ بعض طلبہ کے ذہن میں سوال آئے  کہ جب ہم نے امتحان فیس دیدی اور پڑھائی بھی نہیں ہورہی ہے تو اس ماہ کی فیس کیوں لی جارہی ہے تو بات ایسی نہیں ہے  اولا تو فیس 500 معمولی لی جاتی ہے  جس میں کم از کم 100 کاپی چیکنگ پر خرچ ہوں گے ،کچھ پیسے پیپر بنانے پر اساتذہ کو دیئے جائیں گے اور اسی میں آپ کا سرٹیفکیٹ خرچ بھی شامل ہے*

*دوسری بات جب پڑھائی جاری تھی تو اساتذہ آپ کو ایک گھنٹہ دیتے تھے لیکن امتحان کے وقت وہ  دو تین گھنٹہ دے کر آپ کی نگرانی کررہے ہیں اس لیے انہیں امتحان ہونے کی صورت میں بھی تنخواہ دی جاتی ہے اس لیے فیس بھی جمع کرنا ہوگی،ہاں کبھی ایسا ہو کہ صرف کسی ماہ  ایک دو تاریخ کو امتحان ختم ہو تو فیس معاف رہے گی،دینی تعلیم کا اسکول والی تعلیم سے موازنہ درست نہیں ورنہ اسکول میں پورے سال کی فیس جمع ہوتی ہے چاہے پڑھائی ہو یا چھٹی ہو اس لیے ایسے خیال کو جگہ نہ دیں۔

*نوٹ : ان تمام شرائط کو بغور پڑھیں اور عمل کرنے کے لیے تیار ہیں تبھی داخلہ لیں۔جو طلبہ پہلے سے پڑھ رہے ہیں اور وہ رمضان بعد ان پر عمل کریں گے تبھی داخلہ لیں ۔۔ورنہ ان کو کلاس سے نکال دیا جائے گا*

*نوٹ۔۔۔یاد رہے اگر آپ کلاس گروپ  میں شامل ہیں تو آپ کو فیس جمع کرنا ہوگی خواہ آپ کلاس میں شرکت کریں یا نہ کریں،بعد میں آپ کا عذر کوئی معقول نہ ہوگا کہ ہم نے شرکت نہیں کی۔داخلہ لینے کے بعد فیس واپس نہیں ہوگی ۔کورس کی تمام کتب ہمارے پاس سے دستیاب ہوجائیں گی آپ پوسٹ کے ذریعہ وقت سے پہلے منگالیں تاکہ کلاس کے وقت پریشانی نہ ہو ۔

*داخلے کے لیے یہ تفصیلات لکھ کر بھیجیں*

*نام*...............

*ولدیت*............

*تاریخ پیدائش*............

*مکمل پتہ*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*مطلوبہ درجہ*اولی/ثانیہ/ثالثہ*

*مسلک/حنفی /شافعی*

*کس جماعت سے تعلق ہے؟*

*یہ تمام تفصیلات اردو اور انگلش دونوں میں بھیجیں ۔

*مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں*+918057889427*


درجہ اولی

  


 

شمار

فن

ششماہی   اول

1

فارسی زبان

فارسی کی پہلی۔(نوکروں سے ضروری باتیں تک )

2

فارسی قاعدہ

تسہیل المصادر (مصادر کے بیان تک )

3

ادب وانشاء

مفتاح العربیہ اول (مکمل)

4

صرف

نصاب الصرف (از ابتداتا سبق ۲۳ مکمل۔مشق کے لیے دراسۃ الصرف باب اول)

5

نحو

خلاصۃ النحو اول (مکمل)

6

تجوید

پارہ  ۳۰ ۔سورہ الم تر سے آخر تک ترجمہ ،حفظ مع اجرا

7

حدیث

مختصر چہل حدیث مع ترجمہ

8

مطالعہ

بنیادی عقائد اور معمولات اہل سنت (مکمل ،کلاس میں سننے کا جدول)

 

شمار

فن

ششماہی ثانی 

1

فارسی زبان

گلزار دبستاں دوم حکایات (از ۱ تا ۵۰))

2

عربی ادب

مفتاح العربیہ دوم (مکمل)

3

صرف

نصاب الصرف (سبق ۲۵ سے ۳۵ شامل  دراسۃ الصرف باب دوم سے مشق کرائیں)

4

نحو

خلاصۃ النحو دوم (مکمل)  

5

فقہ

انوار شریعت مکمل 

6

ادب وانشاء

فیض الادب  اول(مکمل)

7

فارسی

فارسی قواعد وانشاء(۳۰ اسباق)

8

مطالعہ

آخری  نبی کی پیاری سیرت(مکمل)

 

 

 

 


درجہ ثانیہ

  


شمار

فن

ششماہی   اول

1

نحو

قواعد النحومجلس برکات( شروع سے ۱۵،اسباق)

2

فقہ

نور الایضاح  (از کتاب الطہارۃ تا باب شروط الصلوۃ وارکانہا۔ )

3

منطق

جواہر المنطق (از ابتدا تاموجہات مرکبہ کا بیان) (آسانی کے لیے نصاب المنطق دیکھیں)

4

عربی ادب

مصباح الانشاء اول(شروع سے ۳۰  تمرین تک) مجانی الادب از ابتدا تا  الباب الثانی مکمل)

5

عربی ادب

فیض الادب دوم (از ابتدا تا اعداد کا استعمال) مختصر عربی حکایات (۱سے ۵۰ حکایات)

6

ترجمہ قرآن

پارہ (۱)مع اجراے نحو وصرف 

7

صرف

قواعد الصرف اول(۱۵ اسباق مکمل)

8

مطالعہ

ہمارا اسلام اول دوم (مکمل)

 

شمار

فن

ششماہی ثانی 

1

نحو

ہدایۃ النحو (توابع سے آخر تک)

2

فقہ

نور الایضاح  (از باب شروط الصلوۃ وارکانہا تا باب العیدین،مع فیضان رمضان)

3

منطق

جواہر المنطق (از موجہات مرکبہ سے آخر تک)(معاون کے لیے نصاب المنطق دیکھیں)

4

ادب وانشاء

مصباح الانشاء اول(۳۰ سے ۶۰ تمرین تک)مجانی الادب (از الباب الثالث مع الباب الخامس )

5

نحو

شرح مائۃ عامل (ترجمہ  مکمل۔)۔(الترکیب سے مخصوص ترکیب)

6

ترجمہ قرآن

پارہ (۲) مع   اجرائے نحو  صرف مختصر عربی حکایات (۵۰ سے ۸۰ حکایات)

7

صرف

قواعد الصرف اول (۱ز ۱۶ اسباق سے آخر تک )

8

مطالعہ

ہمارا اسلام سوم مکمل

 

 


درجہ ثالثہ

  


شمار

فن

ششماہی   اول

1

نحو

کافیہ (از ابتدا تا ما قبل حال)

2

فقہ

مختصر القدوری (کتاب البیوع سےتا کتاب الشرکۃ)

3

اصول فقہ

اصول الشاشی (از ابتدا تا اختتام فصل فی النہی )

4

حدیث

ریاض الصالحین از باب الاخلاص  تا کتاب الادب)

5

ترجمہ قرآن 

پارہ (۳)مع اجرائے نحو وصرف مصباح الانشاء اول (تمرین از ۶۰تا ۸۰)

6

بلاغت

دروس البلاغۃ(از ابتدا  تا علم البیان)

7

منطق

مرقات  (از تصدیقات تا آخر کتاب)

8

مطالعہ

ہمارا اسلام چہارم (مکمل)

 

شمار

فن

ششماہی ثانی 

1

نحو

کافیہ (توابع سے آخر تک)

2

فقہ

مختصر القدوری (ازکتاب النکاح تا کتاب العتق)

3

اصول فقہ

اصو ل الشاشی (از نہی تا آخر کتاب)

4

حدیث 

ریاض الصالحین (از کتاب الادب تا آخر کتاب)

5

ترجمہ قرآن

پارہ (۴)مع اجرائے نحو وصرف مصباح الانشاء اول (تمرین از ۸۰تا ۱۰۰)

6

بلاغت

دروس البلاغۃ (از علم البیان تا آخر  کتاب)

7

منطق

امداد اللبیب (از ابتدا تافصل فی التصدیقات ص ۲۸) 

8

مطالعہ

ہمارا اسلام پنجم،ششم  (مکمل)

 

 

 


درجہ رابعہ

  


شمار

فن

ششماہی   اول

1

تفیسر

تفسیر جلالین( ۵،۶پارہ)

2

بلاغت

تلخیص المفتاح (علم المعانی  از ابتدا ،تا احوال متعلقات فعل)

3

الادب والانشاء

منثورات (از الاعتراف بالنعمۃ تا والنجاشی،ص ۵۶) مصباح الانشاء اول(تمرین ۱۰۱ سے آخر تک)

4

اصول فقہ

نور الانوار (من الابتدا الی والوجوب مااستفید ص ۳۰،مجلس برکات)

5

نحو

شرح جامی (من  الابتدا الی اختتام غیرمنصرف تا بحث المرفوعات )

6

منطق

امداد اللبیب(من فصل فی التصدیقات،ص ۲۸  ،الی تا بحث عکس نقیص ص ۴۸)

7

فقہ

شرح وقایہ (از کتاب الطہارۃ سے کتاب الصلوۃ تک)

8

مطالعہ

کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب(از ابتدا تا جنات کے بارے میں سوال و جواب،ص،۳۱۳)

 

شمار

فن

ششماہی ثانی 

1

تفسیر

تفسیر جلالین (۷،۸،پارہ )

2

بلاغت

تلخیص المفتاح (علم البدیع،مکمل مع خاتمہ)

3

الادب والانشاء

مختصر عربی حکایات  (حکایت ۱۰۱ سے ۱۶۰ تک )

الادب الجمیل  (از ابتدا تا اثر تعالیم الاسلام فی العرب ص ۳۶)مصباح الانشاء دوم (از تمرین ۱ تا ۲۰)

4

اصول فقہ

نور الانوار (من وجوہ الفاسدہ ص ۱۵۷  الی فصل فی التعارض ص ۱۹۷،مجلس برکات)

5

نحو

شرح جامی (من المرفوعات الی ماقبل ما اضمر عاملہ)

6

منطق 

امداد اللبیب(من عکس نقیض ص ۴۸ تا آخر کتاب)

7

فقہ

شرح وقایہ(از کتاب النکاح تا باب التفویض ص ۹۳،مجلس برکات)

8

مطالعہ

کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب(از جنات کے بارے میں سوال وجواب تا آخر)

 

 

 


درجہ خامسہ

  


شمار

فن

ششماہی   اول

1

تفسیر

مدارک التنزیل (من سورۃ الکہف الی آخر سورۃ مریم)

2

فقہ

ہدایہ اولین (من کتاب النکاح  الی ما قبل باب ایقاع الطلاق)

3

بلاغت

علم البیان (از ابتدا تا تقسیم الاستعارۃ الی اصلیہ وتبعیہ ہر سبق کی دو تمرین) 

4

حدیث

مشکوۃ شریف(از کتاب الایمان الی ماقبل کتاب الطہارۃ،مناقب الصحابہ )

5

عقائد

شرح عقائد(من الابتدء الی ما قبل رؤیۃ الباری تعالی)

6

مناظرہ

مناظرہ رشیدیہ (از ابتدا تا البحث السادس )

7

اصول حدیث

نزہۃ النظر(ازابتدا تا نصف کتاب)

8

مطالعہ

الحق المبین (کامل)

 

شمار

فن

ششماہی ثانی 

1

تفسیر

تفسیر بیضاوی (من الابتداء الی آخر الرکوع  الاول من سورۃ البقرۃ)

2

فقہ

ہدایہ آخرین (کتاب المضاربۃ،والودیعۃ،الاجارہ،العاریۃ،الہبہ)

3

علم حدیث

نزہۃ النظر شرح نخبۃ الفکر(باقی کتاب)

4

حدیث

مشکوۃ شریف(از  کتاب الفتن الی  مناقب الصحابۃ)

5

عقائد

شرح عقائد(من رؤیۃ الباری الی ختم الکتاب )

6

میراث

سراجی(از ابتدا تا ما قبل ذوی الارحام۔یا اردو زبان میں دعوت اسلامی والی)

7

اصول فقہ

حسامی (باب القیاس الی ماقبل حروف المعانی)

8

مطالعہ

سیرت مصطفی (کامل)

 

 

 

 

 


درجہ دورۃ الحدیث

  


شمار

فن

ششماہی   اول

1

حدیث

صحیح بخاری

كتاب بدء الوحي، كتاب الإيمان، كتاب العلم، كتاب الصلاة، كتاب التهجد، أبواب العمرة، كتاب فضائل المدينة ، كتاب في الاستقراض و أداء الديون والحجر، كتاب الصلح، كتاب الأنبياء

2

حدیث

صحیح مسلم 

مقدمة صحيح مسلم و كتاب فضائل القرآن، كتاب البيوع، كتاب المساقاة، كتاب الفرائض، كتاب الجهاد والسير، كتاب الإمارة

3

حدیث

جامع الترمذی

المجلد الأول: أبواب الطهارة، أبواب الصلاة، أبواب الحج

4

حدیث

سنن ابی داؤد

كتاب الزكاة، كتاب النكاح، كتاب الصيام. كتاب الايمان والنذور.كتاب الحروف والقراءة كتاب الحمام، كتاب الملاحم و الفتن من ص: ٢٧ إلى ص166 ، و من ص:٢٣٣ إلى ص:۳۷

5

حدیث

ابن ماجہ 

ابن ماجه: مقدمة، أبواب التجارات، أبواب الشهادات، أبواب الأطعمة، أبواب الأشربة.. 

6

حدیث

سنن نسائی: کتاب عشرة النساء، كتاب الطلاق، کتاب الهبة، كتاب آداب القاضي، كتاب الاستعاذة

7

حفظ حدیث

۱۰۰۔احادیث از انوار الحدیث(از ابتدا تا ۱۰۰ احادیث)

8

مطالعہ

حالات فقہا ومحدثین ،احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف جلد اول





 

 

 

 

 

شمار

فن

ششماہی   دوم

1

حدیث

صحیح بخاری

كتاب المناقب، کتاب فضائل اصحاب النبي ﷺ كتاب مناقب

الانصار، كتاب الدعوات، كتاب الرقاق، كتاب الإكراء ، كتاب الحيل،

کتاب الفتن، كتاب التمني

2

حدیث

صحیح مسلم

كتاب الآداب ، كتاب السلام. كتاب الالفاظ من الأدب وغيرها، كتاب البر والصلة والآداب، كتاب القدر، كتاب التوبة، كتاب صفات المنافقين و احكامهم، كتاب صفة القيامة الجنة والنار، كتاب الجنة و صفة نعيمها و اهلها، كتاب الفش و أشراط الساعة ، كتاب الزهد

3

حدیث

جامع الترمذی

أبواب الاحكام، أبواب الديات، أبواب الحدود، أبواب الصيد، أبواب الرؤيا ، أبواب الأمثال، أبواب التفسير، كتاب العلل ابن ماجه: مقدمة، أبواب التجارات، أبواب الشهادات، أبواب الأطعمة، أبواب الأشربة.. سنن نسائی: کتاب عشرة النساء، كتاب الطلاق، كتاب الهبة، كتاب آداب القاضي، كتاب الاستعادة

4

حدیث

سنن ابی داؤد

کتاب الضحایا،کتاب الطلاق،کتاب الجنائز،کتاب الصید

5

حدیث

ابن ماجہ 

کتاب الصوم،ابواب الصید،ابواب الذبائح،ابواب  الدیات

6

حدیث

سنن  نسائی سنن نسائی:کتاب القبلہ،کتاب مناسک الحج،کتاب الوصایا

7

حفظ حدیث

۱۰۰۔احادیث (از ۱۰۰ احادیث سے باقی ۱۰۰)

8

مطالعہ

احادیث صحیحین سے

 غیر مقلدین کا انحراف جلد دوم





 

 

 

 

حفظ کورس

 

بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو مدرسہ جاکر حفظ نہیں کرسکتے  ایسے لوگ اب گھر بیٹھے ایک گھنٹہ دے کر حفظ کرسکتے ہیں یہ کورس زوم ،یا اسکائپ

 پر ہوتا ہے لیکن حفظ کورس اسی وقت شروع کیا جاتا ہے جبکہ طلبہ کی تعداد کم ازکم دس ہوجائے تاکہ معلم وغیر ہ کے لیے آسانی ہو ،حفظ مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں یہ طالب علم کی ذہانت پر موقوف ہے طالب علم جتنا محنتی ہوگا اتنی جلدی حفظ مکمل ہوجائے گا ویسے عام طور دو سے سے ڈھائی سال لگ جاتے ہیں  اس کورس کی مزید تفصیل کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں +918057889427

 

 


مدنی قاعدہ کورس

  


 

یہ کورس ایسے طلبہ اور طالبات کے لیے تیار کیا گیا ہے جو قرآن کو مخارج اور ترتیل کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں یہ کورس کرنے کے بعد قراءت کے قواعد اور مخارج کی ادائیگی میں کافی سدھار ہوجائے گا اور قرآن پڑھنے میں کافی آسانی ہوگی اس کورس کی مدت  چھ ماہ ہے روزانہ کم از کم پچاس منٹ کی تعلیم ہوگی طلبہ کی تعلیم بذریعہ معلم اور طالبات کی تعلیم بذریعہ معلمہ ہوگی اس کورس کا آغاز بھی کم از کم دس طلبہ ہوجانے  پر کیا جاتا ہے ۔مزید تفصیل کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں ۔

 


نحوی صرفی اجراء کورس

  


 

نحوی صرفی اجراء کورس عام طور پر یہ کورس چھ ماہ  کا ہے لیکن وہ طلبہ جنہیں نحو وصرف کے قواعد معلوم ہیں ان کے لیے یہ کورس  رمضان المبارک میں ایک رمضان سے پورے ایک ماہ کا ہوتاہے جس میں روزانہ اسباق کی دہرائی اور ایک مشق نحوی صرفی تحقیق کے ساتھ حل کرنے کے لیے دی جاتی ہے اس ایک  ماہ میں طلبہ کو کافی فائدہ ہوتا ہے  اس کورس کے مکمل ہونے پر امتحا ن کی صورت بھی ہوتی ہے پاس ہونے پر سرٹیفیکٹ بھی دیا جاتا ہے  جو بھی اس کورس کو جوئن کرنا چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔


عربی گرامر  کورس

  


 

عربی گرامر کورس اس کورس کی مدت ایک سال ہے یہ کورس ایسے طلبہ کے لیے شروع کیا گیا ہے جن کے پاس درس نظامی کرنے کا وقت نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں کم وقت میں عربی زبان سے کچھ واقفیت ہو جائے تو ایسے طلبہ یہ کورس جوئن کرسکتے ہیں اس کورس میں نحو وصرف ادب  و انشاء پر مشتمل کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ایک سال میں صلاحیت میں اتنا اضافہ ہوجاتا ہے کہ طالب علم چھوٹے چھوٹے جملوں کا ترجمہ  کرنےاور اردو سے عربی بنانے کے لائق ہوجاتا ہے اور بھی بہت کچھ حاصل ہوجاتا ہے  اس کورس کی شروعات اسی وقت ہوتی ہے جبکہ طلبہ کی تعداد کم از کم دس ہوجائے اور وہ کلاس کے پابند بھی ہوں۔مزید تفصیل کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔+918057889427


الترکیب کورس

  


 

الترکیب کورس یہ کورس ایسے طلبہ کے لیے ہیں جنہیں نحو وصرف کے قواعد تومعلوم ہیں لیکن جب انہیں ترکیب کرنے کے لیے کہا جائے تو پریشان ہوجاتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے جملوں کی ترکیب میں بھی کافی غلطیاں کرتے ہیں  اس کورس کا دورانیہ چالیس منٹ  کا ہے اس کورس کی مدت چھ ماہ ہے جس میں مرفوعات ومنصوبات مجرورات،توابع ،افعال تعجب،مدح وذم ،اسمائے کنایہ وغیرہ  کے متعلق ترکیب کرنا سکھائی جائے گی  پھر ایک امتحان ہوگا پاس ہونے پر سرٹیفیکٹ بھی دیاجائے گا ۔اس کورس  میں کلاس کی پابندی اور محنت ضروری ہے  یہ کورس بھی طلبہ کی ایک تعداد جمع  ہونے پر شروع ہوتا ہے ،مزید تفصیل کے لیے واٹس ایپ  پر رابطہ کریں ۔


نحوی صرفی اجراء کورس

  


 

نحوی صرفی اجراء کورس ایک ماہ 

شمار

ایام

ہوم ورک  نحو

1

ہفتہ

لفظ اور اس کی اقسام،کلمہ اور اس کی اقسام،اسم ،فعل اور حرف کی علامات کا بیان مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

2

اتوار

جنس کے اعتبار سے اسم کی اقسام،افراد کے اعتبار سے اسم کی اقسام،تعریف اور تنکیر کے اعتبار سے اسم کی اقسام مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

3

پیر

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم کی اقسام،معرب اور مبنی کی اقسام،اقسام مرکب کا بیان  مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

4

منگل

جملہ اسمیہ  و فعلیہ کا بیان ،غیر منصرف کا بیان ،جملہ انشائیہ کا بیان ،افعال ناقصہ کا بیان     مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

5

بدھ

حروف مشبہ بالفعل کا بیان،لائے نفی جنس کا بیان،ما ولا مشابہ بلیس کا بیان     ،افعال قلوب کا بیان مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

6

جمعرات

مفاعیل خمسہ کا بیان ، حال کا بیان ، مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

7

جمعہ

تعطیل ۔

8

ہفتہ 

استثناء کا بیان ،صفت مشبہ کا بیان،قسم اور جواب قسم ،نداء کا بیان،فعل کی اقسا م،فعل کا عمل  مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

9

اتوار

توابع کا بیان ،مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

10

پیر

افعال مدح وذم کا بیان ،افعال مقاربہ کا بیان ،اسمائے اعداد کا بیان مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

11

منگل

اسمائےافعال کا بیان،افعا ل  تعجب کا بیان ،اسم فاعل کا بیان مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

12

بدھ

اسم مفعول  ،اسم تفضیل کا بیان،حروف کی اقسام مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

13

جمعرات

ضمائر کا بیان ،اسمائے اشارہ کا بیان،اسمائے موصولہ کا بیان۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

14

جمعہ 

تعطیل

15

ہفتہ 

اسمائے کنایہ کا بیان،شرط و جزا کا بیان،حروف جارہ کا بیان،حروف غیر عامل کا بیان،عوامل کا بیان مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

نوٹ:اسباق کو یاد کرنے کی ترتیب نصاب النحو کے مطابق ہے آپ قواعد النحو ،خلاصۃ النحو  ،نحومیر سے بھی یاد کرسکتے ہیں ،نیز مشق کے لیے مذکورہ کتب سے کوئی بھی جملہ پوچھا جاسکتا ہے مقصود اسباق کا حفظ اور تمارین کا اجراء مقصود ہے ۔

 

 

 

صرفی کورس

شمار

ایام

ہوم ورک  صرف

16

ہفتہ

صرف کی تعریف،موضوع،غرض وغایت،واضع،لفظ کی اقسام ،مفرد مرکب مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

17

اتوار

کلمہ کی اقسام ،فعل ماضی ،فعل مضارع،فعل امر،فعل لازم ،فعل متعدی ،فاعل ،مفعول ،مثبت ،منفی،معروف ،مجہول  سب کی تعریفات اور مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

18

پیر

صیغہ ،واحد ،تثنیہ ،جمع ،حرکت،متحرک،فتحہ ،ضمہ ،کسرہ ،ثلاثی مجرد،ثلاثی مزیدفیہ ،رباعی مجرد ،رباعی مزید فیہ ،خماسی مجرد ،خماسی مزیدفیہ کی تعریفات اور مشق ۔

19

منگل

ماضی کی گردان اور ان کی علامات کا بیان،ماضی کی تمام اقسام بنانے کا طریقہ     اور مکمل گردانیں مختلف صیغوں کے ساتھ ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

20

بدھ

فعل ماضی مجہول بنانے کا طریقہ ،ماضی منفی بنانے کا طریقہ ،مضارع کی تعریف اور مختلف صیغوں سے گردان ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

21

جمعرات

نفی جحد بلم،نفی تاکید بلن بنانے کا طریقہ اور ان کا عمل ،لام تاکید بانون ثقیلہ خفیہ کا بیان ،اور گردان مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

22

جمعہ

تعطیل

23

ہفتہ 

امر حاضر معروف بنانے کا طریقہ ،امر غائب معروف مجہول ثقیلہ ،خفیفہ کی گردان،فعل نہی حاضر بنانے کا طریقہ  اور اس کی مکمل گردانیں  مع مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

24

اتوار

اسمائے مشتقات ،اسم فاعل،اسم مفعول ،اسم ظرف،اسم تفضیل اسم آلہ کی تعریف بنانے کا طریقہ اور مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

25

پیر

شش اقسام،ہفت اقسام کی تعریفات اور مختلف امثال سے شناخت ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

26

منگل

ثلاثی مجرد،ثلاثی مزیدفیہ باہمزہ وصل ،بے ہمزہ وصل کے تمام ابواب کا حفظ مختلف مصادر سے گردان  مع مشق ۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

27

بدھ

رباعی مجرد ،رباعی مزید فیہ ،اور ملحق کے تمام ابواب ،مختلف مصادر سے گردان اور مشق۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

28

جمعرات

افتعال ،مہموز کے قواعد کا حفظ  ،مختلف صیغوں میں تعلیل اور اجراے قواعد۔

ایک عبارت دی جائے گی جس پر اعراب ،ترجمہ ،سہ اقسام ،شش اقسام ،ہفت اقسام     بیان کرنا  ہے۔

29

جمعہ 

تعطیل 

30

ہفتہ 

معتل اور مضاعف کے قواعد کا حفظ ،مختلف مثالوں سے قواعد کا اجراء  

نوٹ:اسباق کو ابواب تک یاد کرنے کی ترتیب دراسۃ الصرف سے تیار کی گئی ہے،آپ نصاب الصرف ،قواعد الصرف اور دیگر صرف کی کتب سے بھی کرسکتے ہیں ،مقصود اسباق کی یاد دہانی قواعد کی شناخت اور اجراء قواعد ہے ،نیز افتعال ،مہموز ،معتل اور مضاعف کے قواعد آپ نصاب الصرف ،علم الصیغہ  سے بھی کرسکتے ہیں۔ 

اس کورس میں نصاب النحو ،نصاب الادب ،خلاصۃ النحو ،قواعد النحو ،دراسۃ الصرف ،قواعد الصرف ،علم الصیغہ ۔نحومیر مع تمارین آپ کے پاس ہونی چاہیے 

ترجمہ کرنے کے لیے القراءۃ الراشدہ ،کیف نستعملھا۔ فیض الادب دعوت اسلامی میں حکایات ترجمہ کے لیے دی جاسکتی ہیں اردو سے عربی بنانے کے لیے مصباح الانشاء اول کافی ہے  

مختلف اوقات دیگر کام بھی پیش کیے جائیں گے ۔

 

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping